Deen Vs Religion (Mazhab)

Describe the importance of Deen (Doctrine of life) in human life. Differentiate between Deen and Religions.

انسانی زندگی میں دین کی ضرورت و اہمیت بیان کریں، دین اور مذہب میں فرق واضح کریں۔

قرآن وحدیث میں اسلام کو دین کہا گیا ہے

ان الدین عند اللہ الاسلام (قرآن مجید) ترجمہ: بے شک اللہ کے نزدیک دین اسلام ہی ہے۔

الیوم اکملت لکم دینکم و اتممت علیکم نعمتی ورضیت لکم الاسلام دینا (قرآن مجید) ترجمہ: آج کے دن میں نے تم پر اپنا دین مکمل کردیا اور تم پر اپنی نعمت مکمل کردی اور اسلام کو بطور دین تمہارے لئے پسند کیا۔

دین اور مذہب میں فرق: دین کل جبکہ مذہب جز ہے- دین دنیا و آخرت کے تمام گوشوں کو محیط کئے ہوئے ہے جبکہ عبادات و احکامات کے متعلق ماہر علماء و فقہا کی رائے کو جو انہوں نے دین کے کسی اہم مسئله پر غور و فکر کرنے کے بعد دی۔ جب اس سوچ و فکر کو اپنا لیا جاتا ہے تو اس کو مذہب کہتے ہیں۔ جیسا کہ اہلسنت کے مذاہب اربعہ: حنفی (امام ابو حنیفہ رحمتہ اللہ علیہ سے منصوب)، شافعی، مالکی اور حنبلی- اور اہل تشیعہ کا مزہب فقہ جعفریہ (امام جعفر الصادق رحمتہ اللہ علیہ سے منصوب) مذہب (School of Thought) 

مذہب، فقہ اور اجتہاد: جب ایک مجتہد اجتہاد کُلّی کرتا ہے تو اس سے ایک فقہ یعنی مذہب وجود میں آتا ہے 

مذہب (اجتہاد) کی ضرورت و اہمیت: نبی کریمﷺ وحی اور اللہ عزوجل کی عطا کردہ بصیرت کی وجہ سے مسائل کا حل اور قرآن پاک کی تفسیر فرما دیتے تھے۔ خلفاء راشدین کے دور میں نت نئے آنے والے مسائل کے بارے میں اجتہاد اور اجماع ہوا- اور اس اجتہاد اور اجماع پر امت کی اکثریت (اہلسنت) کا اجماع رہا، جن میں سیدنا عمررضی اللہ عنہ کا تین طلاق کا اجتہاد بہت مشہور ہے۔ خلفاء راشدین کے بعد شرعی معاملات میں جن عظیم فقہا نے اجتہاد کُلّی کیا ان میں امام ابو حنیفہ، امام شافعی، امام مالک, امام احمد بن حنبل اور امام جعفر الصادق رحمتہ اللہ علیھما قابل ذکر ہیں اور امت کی اکثریت نے ان نئے مسائل میں ان کی پیروی (تقلید) کی۔ آئمہ اربعہ کے بعد بھی بہت سے مجتہد آئے اور انہوں نے اپنے امام کے وضع کردہ قوانیں کے مطابق اجتہاد جزوی کیا اور کر رہے ہیں۔ جیسا کی آج کے دور میں بینکنگ، بیمہ، آن لائن خریدوفروخت، غیرمسلم ممالک میں پیش آنے والے مسائل وغیرہ.

مذہب نے دین اسلام کو ہمیشہ تروتازہ رکھا ہے کیونکہ اسلام کے علاوہ تمام ادیان پر عمل کرنا اس لئے بھی ناممکن ہو گیا ہے کہ ان میں اجتہاد نہیں تھا اور اس طرح ان کے پیروکاروں نے یا تو دین کو چھوڑ دیا, یا اس کو اپنی ذات تک محدود کرلیا اور وہ اس کو نئی دنیا کے ساتھ لے کر نہیں چل سکے۔ اور اس طرح انہوں نے دین کو سیاست سے جدا کر لیا۔ اور اس بات پر متفک ہو گئے کہ دین صرف ذاتی معاملہ ہے اور سماجی و سیاسی معاملات وہ اپنی فہم سے حل کریں گے۔ اس سے انہوں نے مادہ پرستی میں بہت ترقی کرلی لیکن خاندانی، سماجی، روحانی، اخروی معاملات میں تنزلی کا شکار ہوئے۔ خودساختہ آزادی رائے میں اپنے انبیاء کی نازیبا فلمیں اور تصاویر بنا ڈالیں۔ مزید یہ کہ قوم لوط والے قبیح فعل کو قانونی درجہ دے دیا۔ مذہب کا فائدہ یہ بھی ہے کہ انسان اللہ کے احکام کی روشنی میں کوئی قانون بناتا ہے نا کہ اپنی خود ساختہ رائے سے جو کہ بظاہر وقتی طور پر اجتماعیت کے لئے فائدہ مند نظر آرہی ہے جیسا کہ جمہوریت۔

مختلف مذاہب ایک وقت میں اکٹھے رہ سکتے ہیں جبکہ دین (نظام) ایک وقت میں صرف ایک ہی رہ سکتا ہے۔  جس طرح سرمایہ کاری نظام اور کمیونزم  ، اور اسی طرح جمہوریت اور بادشاہت ایک وقت میں اکٹھے نہیں  رہ سکتے ، اسی طرح دین بھی ایک وقت میں ایک ہی ہوگا۔  یا تو نظام اللہ عزوجل کا ہو گا یا غیر اللہ کا۔  جب برصغیر جب برطانوی حکومت آئی تو مسلمانوں کو ان کی مذہبی رسومات اور عبادات کرنے کی مکمل آزادی دی گئی لیکن نظام حکومت برطانیہ نے اپنا نافذ کیا۔

    Several religions can coexist at a time in a particular region of the world, but Deen will be only one. It is not possible for capitalism and communalism to coexist in a country at the same time. Only one will be dominant and prevail over others. Similarly, monarchy and democracy cannot simultaneously be established in a country.

    A system can either be based on the law of Allah, or it will be against the law of Allah. There cannot be two parallel systems, although there can be several religions coexisting at a time in a certain place.

    When Deen is subjugated, it is reduced to mere religion. In the golden time of Islam, Christianity and Judaism existed as religions. They were given this allowance on the clearly laid out condition to pay a nominal tax (Jizya) and accept their subservice.

       The law of land shall be Allah’s and the dominant system will be Islam. However, during the period of decline and downfall of Islamic state system, the situation reversed and Islam reduced to mere a religion. Muslims could practice their religion freely but the law of state was changed. For example, during British rule in India.